لندن: پاکستانی ہدایت کارہ اور فلمساز شرمین عبید چنائے نے ٹوئٹر پر پیغامات پوسٹ کر کے تنازعات کی زد میں آ گئی، پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ جب یو کے کے آغا خان ہسپتال میں ان کی بہن علاج کے لئے گئی تو وہاں کے ڈاکٹر نے ان کو فیس بک پر ایڈ کرنے کی کوشش کی،
دوسرے پیغام میں انہوں نے لکھا میں سمجھنے سے قاصر ہوں کہ آخر ایمرجنسی میں موجود ڈاکٹر اس سوچ کو ٹھیک سمجھتا ہے کہ کسی خاتون مریضہ کی تفصیلات حاصل کر کے اسے فیس بک پر ایڈ کرے، یہ اخلاقیات کے خلاف ہے’۔ ایک اور پیغام میں انہوں نے اسے ہراساں کرنا کہتے ہوئے اسے روکنے کا مطالبہ کیا۔