اس واقعے پر اپنی ٹوئیٹس کے نتیجے میں شرمین عبید چنائے کو بھی سوشل میڈیا پر لوگوں کے شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا۔معروف شخصیات کا ماننا ہے کہ شرمین نے فیس بک فرینڈ ریکوئسٹ کو ہراساں کرنے قرار دے کر اس ہراساں ہونے والے حقیقی متاثرین کی تکلیف کو غیر اہم کر دیا ہے۔
ایک پوسٹ میں متعلقہ ڈاکٹر کے ایک ساتھی نے یہ تاثر دیا کہ معروف ہدایتکارہ نے ڈاکٹر کی برطرفی کے لیے اپنی شہرت کی طاقت کا غلط استعمال کیا۔ اس حوالے سے لوگوں کا ردعمل ملا جلا ہے جن میں سے کچھ فیس بک فرینڈ ریکوئسٹ کو ہراساں کرنا قرار دے رہے ہیں جبکہ کچھ ڈاکٹر کو ملنے والی سزا کا زیادہ قرار دے رہے ہیں۔