غازی آباد:غازی آباد کی ایک عدالت نے رنگداری وصولنے کے معاملے میں آج علی الصبح گرفتار کئے گئے سینئر صحافی ونود ورما کو ٹرانزٹ ریمانڈ پر چھتیس گڑھ پولیس کے حوالے کر دیا ۔
اس سے قبل، چھتیس گڑھ پولیس نے اتر پردیش پولس کی مدد سے مسٹر ورما کو ان کی غازی آباد (اترپردیش ) کے اندراپورم واقع رہائش گاہ سے علی الصبح گرفتار کیا۔ پولیس نے مسٹر ورما کو سی جے ایم کورٹ میں پیش کیا۔