لکھنؤ: اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی ادیتیہ ناتھ کی دوسری ریاستوں میں ہورہے مسلسل دوروں سے واضح ہے کہ بی جے پی انہیں قومی سطح پر قائم کرنے کی پالیسی بنارہی ہے ۔
پارٹی کے اعلی ذرائع نے بتایا کہ مسٹر یوگی کا کیرل او رگجرات دورہ کے بعد کل سے ہماچل پردیش کا دورہ شروع ہورہا ہے ۔ اس سے واضح ہے کہ تنظیم انہیں صرف اترپردیش تک ہی محدود نہیں رکھنا چاہتی ۔ مسٹر یوگی ہماچل پردیش کے دو روزہ دورے کے بعد جلد ہی دوبار ہ گجرات جائیں گے ۔
Pages: 1 2



















