’’یہ میری زمین ہے: کیا سمجھے‘‘،فلسطینی بچے کے مسلح اسرائیلی فوجی سے بلاخوف مکالمے کی ویڈیو وائرل۔یروشلم :فلسطینی بچے کے مسلح اسرائیلی فوجی سے بلاخوف مکالمے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس میں بچہ مسلح اسرائیلی فوجی کو کہتا ہے’’ یہ میری زمین ہے، کیا سمجھے‘‘۔
میڈیارپورٹس کے مطابق مغربی کنارے پر زمین ہتھیانے کیلئے بضد اسرائیلی فورسز کو بچے نے آئینہ دکھا دیا، فلسطینی بچے نے بلاخوف مسلح اسرائیلی فوجی کو بتاتا ہے کہ یہ میری زمین ہے، کیا سمجھے۔
فلسطینی بچے کے مسلح اسرائیلی فوجی سے بلاخوف مکالمہ کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
دوسری جانب صیہونی فورسز کی بربریت کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے، مغربی کنارے میں سترہ سالہ نوجوان کو شہید کر دیا، قابض اسرائیلی فوج نے محمد فواد کو مظاہروں کے دوران سر میں گولی مار کر شہید کیا۔
اسرائیلی فورسز نے نہتے فلسطینیوں پر اندھا گولیاں اور گرینیڈ برسائے، ایک زخمی باپ نے اپنے چھوٹے سے بیٹے کو بچانے کی خاطر آغوش میں چھپا لیا۔
to all who consider themselves as politicians on this #Twitter world or other social media platforms,have a brave heart like those #Palestinian children,ditch your burger or pizza politics,go home stand on your land & be with your people on the ground and share their real life pic.twitter.com/g2XjSNhlPn
— Hintsa Andebrhan (@AndebrhanHintsa) July 18, 2023
رملہ میں سیکورٹی فورسز کی فائرنگ کی زد میں دو نوجوان زخمی ہوئے ، اسرائیلی فورسز رواں سال اب تک دو سو دو نہتے فلسطینیوں کو شہید کر چکی ہے۔