سپریم کورٹ آف انڈیا نے آگرہ میں رہائش پذیر شہریوں کے علاوہ ملک کے دیگر شہروں سے آنے والے مسلمانوں پر تاج محل میں نماز کی ادائیگی پر پابندی عائد برقرار رکھنے کا فیصلہ سنا دیا۔
ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ آف انڈیا نے ریمارکس دیئے کہ تاج محل دنیا کا ساتواں عجوبہ ہے جس کے تحفظ کے لیے اس کے اندر آگرہ کے غیر رہاشی نماز ادا نہیں کر سکتے۔



















