بعدازاں ضلعی انتظامیہ کے فیصلے کو سپریم کورٹ آف انڈیا میں چینلج کیا گیا تھا۔
حکم نامے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے تاج محل میں نماز جمعہ ادا کرنے والوں کو شناخت کے لیے دستاویزات ساتھ لانے کا پابند کیا تھا جس سے ظاہر ہو کہ وہ آگرہ کے رہائشی ہیں۔
ضلعی مجسٹریٹ کے پی سنگھ نے کہا کہ تاج محل میں غیر رہائشیوں کے داخلے سے تاریخی ورثہ کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔
خیال رہے کہ تاج محل جمعہ کے روز سیاحوں کے لیے بند ہوتا ہے۔