پوپ فرانسس دورہ عراق کے موقع پر مرجع جہان تشیع حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی سے نجف اشرف میں خصوصی ملاقات کریں گے جبکہ بغداد میں صدر مملکت برہام صالح سے بھی ملاقات متوقع ہے۔
اسلام ٹائمز۔ مسیحی روحانی پیشوا پوپ فرانسس تین روزہ تاریخی دورے پر عراق پہنچ گئے۔ پوپ فرانسس کی عراق آمد پر اعلیٰ حکومتی شخصیات کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا،

نجف اشرف میں آیت اللہ سیستانی اور بغداد میں صدر مملکت برہام صالح سے ملاقات۔ تفصیلات کے مطابق عالم مسیحیت کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس مرجع عالم آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی سے ملاقات کیلئے تین روزہ دورے پر عراق پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق عراق پہنچنے پر پوپ فرانسس کا پرتپاک استقبال کیا گیا، عراقی حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں نے انہیں ایئرپورٹ پر خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر فوجی دستوں نے انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔

پوپ فرانسس کی عراق آمد پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ پوپ فرانسس دورہ عراق کے موقع پر مرجع جہان آیت اللہ سید علی سیستانی سے نجف اشرف میں خصوصی ملاقات کی جبکہ بغداد میں صدر مملکت برہام صالح سے بھی ملاقات متوقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پوپ فرانسس کی کربلائے معلیٰ میں امام حسین (ع) کے حرم کی زیارت بھی متوقع ہے جبکہ وہ عراق میں مقیم عیسائی بشپس اور مشنری سے بھی ملاقات کریں گے۔
LATEST: Pope Francis met Saturday with Grand Ayatollah Ali al-Sistani, one of the most senior clerics in Shiite Islam, in Iraq's holy city of Najaf to deliver a joint message of peaceful coexistence, @AP reports https://t.co/vS8f2KXQBf pic.twitter.com/funHBgQodj
— Bloomberg (@business) March 6, 2021
Pope Francis landed in Iraq on Friday for a trip that marks the first-ever papal visit to the country https://t.co/9Q1B3Nm2SD pic.twitter.com/7mF4cjr4M3
— CNN (@CNN) March 6, 2021
LOOK: Pope Francis arrives in Najaf, Iraq to meet with the country's top Shi'ite cleric, Grand Ayatollah Ali al-Sistani, on Saturday, March 6.
Photos by Vatican Media via Reuters
RELATED STORY: https://t.co/ZMIRlPo2rC pic.twitter.com/opDRmillcN
— Rappler (@rapplerdotcom) March 6, 2021



















