تانگہ بان نذیر احمد بٹ جو مٹن چوک سے سرنل تک اپنا تانگہ چلاتا ہے ، کا کہنا ہے ‘گاڑیوں کی تعداد زیادہ ہوجانے کی وجہ سے نہ صرف ہمارے خریدار کم ہوگئے ہیں بلکہ ہمارا سڑکوں پر تانگہ چلانا بھی دن بہ دن مشکل ثابت ہورہا ہے ۔
میں اپنے بچوں کو گھوڑے کی لگام کو ہاتھ بھی لگانے نہیں دیتا ہوں۔ کیونکہ میں جانتا ہوں کہ اس پیشے کا کوئی مستقبل نہیں ہے ۔ پہلے پہلے وادی کی ہر ایک سڑک پر تانگے چلتے تھے لیکن اب چند گنی چنی سڑکیں ہیں جن پر تانگے چلتے ہیں’۔