سیاسی پارٹیوں نے کسانوں پر ہوئے لاٹھی چارج کی مذمت کی ہے ۔کانگریس کی سب سے بڑی پالیسی ساز باڈی ورکنگ کمیٹی نے اس سلسلے میں مہاراشٹر کے وردھا میں منعقد اپنی میٹنگ میں اس سلسلے میں تجویز پاس کرکے پولیس کارروائی کی مذمت کی ہے ۔
کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے اس واقعہ کی مذمت کی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ”عالمی یوم تشدد پر بھارتیہ جنتا پارٹی کی دوسالہ گاندھی جینتی تقریب پرامن طریقے سے دہلی آنے والے کسانوں کی بری طرح پٹائی سے شروع ہوئی۔اب کسان ملک کے دارالحکومت آکر بھی اپنا درد نہیں سنا سکتے ۔



















