بھارتیہ کسان یونین کے لیڈر راکیش ٹیکیت نے کسانوں پر کی گئی پولیس کارروائی کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسان اپنے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ کسان پرامن مظاہرہ کرنے کے لئے آرہے تھے لیکن انہیں زبردستی روکا گیا اور مارا پیٹا گیا ۔
کسان چپ نہیں بیٹھیں گے اور اس بارے میں مل کر بات چیت کریں گے اور آگے کی حکمت عملی بنائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ کسان کرانتی یاترا کے تحت پرامن مظاہرہ کرتے ہوئے دہلی میں راج گھاٹ پر آرہے تھے ۔وہ بابائے قوم مہاتما گاندھی اور سابق وزیراعظم لال بہادر شاستری کی کی سالگرہ پر پرامن مظاہرہ کررہے تھے ۔