شائستہ ویز نے دنیا کےگرد چکر لگانے کا سفر ہفتے کے روز امریکا کی جنوب مشرقی ریاست فلوریڈا کے ڈائٹون بیچ شہر سے کیا۔ سوموار کو وہ مونٹریال پہنچیں۔ وہ پانچ براعظموں کے 18 ملکوں میں 30 مقامات پر پڑاؤ کریں گی۔ اس کے سفر میں مصر، قطر، بھارت، انڈونیشیا شامل ہیں۔ اس کا یہ سفر اگست میں اختتام پذیر ہوگا۔ وہ 320 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طیارہ اڑا رہی ہیں۔ شائستہ ویز کا طیارہ جہاں بھی لینڈ کرتا ہے وہاں بین الاقوامی شہری دفاع کی تنظیم کی طرف سے اس کا بھرپور استقبال کیا جاتا ہے۔



















