امریکا میں مقیم ایک انیس سالہ افغان ہواباز نے ہوا بازی کے میدان میں مردوں کی اجارہ داری کو چیلنج کرنے کے لیے تنہا ہوائی جہاز میں دنیا کا چکر لگانے کا مشن شروع کیا ہے۔

شائستہ ویز کا ہوابازی میں خواتین کی حوصلہ افزائی کا منفرد مشن
اس منفرد سفر میں گذشتہ روز 19 سالہ شائستہ ویز کا طیارہ کینیڈا کے شہر مانٹریال کے ہوائی اڈے پراترا۔ شائستہ اپنے طیارے میں تنہا سفر کررہی ہیں۔ وہ ایک جانب بالعموم پوری دنیا بالخصوص افغان خواتین کو ہوابازی کے میدان میں جوہر دکھانے کی حوصلہ افزائی کررہی ہیں اور دوسری جانب یہ ثابت کرنے کی کوشش کررہیں کہ ہوابازی کے میدان میں خواتین بھی مردوں سے پیچھے نہیں ہیں۔
















/odishatv/media/media_files/2026/04/19/billionaire-entrepreneur-2026-04-19-23-55-02.jpg)


