بھارت کی ریاست آسام میں ایک بکری نے ایک آنکھ والے بچے کو جنم دیا جس پر توہم پرستی کے شکار معاشرے میں کئی طرح کی باتیں مشہور ہونے لگی ہیں۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مقامی لوگوں کا کہنا ہے انہوں نے پہلی بار ایک آنکھ والا بکری کا بچہ دیکھا ہے۔ بعض لوگ اسے خدائی معجزہ قرار دے رہے ہیں جب کہ بعض نے اسے متبرک اور مقدس جانور قرار دے کر اس کی پوجا پاٹ بھی شروع کردی ہے۔
طبی ماہرین نے ایک آنکھ والے بکری کے بچے کی پیدائش کے وقت خیال ظاہر کیا تھا کہ یہ بچہ چند گھنٹوں سے زیادہ زندہ نہیں رہے گا تاہم کئی ہفتے گذرنے کے باوجود بکری کا ’انوکھا‘ بچہ نہ صرف زندہ ہے بلکہ وہ تندرست ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک آنکھ والا بکری کا بچہ ’سائیکلوپیا‘ نامی پیدائشی بیمای کار شکار ہے۔ اس کا دماغ قدرتی طور پر اپنی جگہ پرنہیں، نہ ہی اس کی دو آنکھیں اور نہ پلکیں ہیں۔
بکری کے مالک کے نےمکھوری داس نے بتایا کہ جب ان کے گھر میں بکری نے ایک آنکھ والے بچے کو جنم دیا تو ہم سب خوف زدہ ہوگئے۔ ایک آنکھ والے بکری کے بچے کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیلی اور لوگ دور دور سے اسے دیکھنے آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ قدرت کا معجزہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک آنکھ والے بکری کے بچے کی پیدائش ہمارے لیے خوش قسمتی کی علامت بھی ہوسکتی ہے۔