کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا کا مشہور ترین مشروب اب گاڑیوں میں بطور ایندھن استعمال ہو گا۔ جی ہاں Royal Dutch Shell اور کِلین ٹکنالوجی کمپنی Bio-Bean نے پیر کے روز بتایا ہے کہ ٹھکانے لگائی جانے والی ضایع شدہ کافی کو برطانوی دارالحکومت لندن میں کچھ بسوں کو ایندھن فراہم کرنے میں مدد کے لیے استعمال میں لایا جائے گا۔
دونوں کمپنیوں کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ ایک نیا بائیو فیول جو جزوی طور پر کافی کے تیل پر مشتمل ہے اس کا لندن میں بسوں کو ایندھن فراہم کرنے والی سپلائی چین میں اضافہ کیا جائے گا جہاں وہ بنا کسی ترمیم کے قابل استعمال ہو سکتا ہے۔