لکھنؤ : اتر پردیش کے وزیر اعلی اکھل یش یادو نے کہا ہے کہ کل بین الاقوامی یوگ دن کے موقع پر کسی کو بھی یوگ کرنے کے لئے مجبور نہیں کیا جائے گا۔
مسٹر یادو نے آج یہاں صحافیوں سے کہا “ہم آزاد ملک کے شہری ہیں. سبھی کو اپنی آزادی کا حق ہے . کسی کو کچھ بھی کرنے کے لئے مجبور نہیں کیا جائے گا، ہاں، جس کی خواہش ہو یوگ کرے ، جس کی خواہش ہو نہ کرے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم کس طرح کسی کو مجبور کر سکتے ہیں کہ وہ ہمارے پاس یا ہمارے دفتر میں کلین شیو میں ہی آئے . ”
وزیر اعظم نریندر مودی کی تجویز پر اقوام متحدہ نے 21 جون کو بین الاقوامی یوگ دن منانے کی منظوری دی ہے . کل پہلا یوگ دن ہے ۔ اس سلسلے میں کافی بحث ہو چکی ہے .۔
مسٹر یادو نے آج یہاں یوپی نیوز 360 ڈاٹ ان پورٹل اور سوشلسٹ فیکٹر میگزین کا اجرا کرنے کے بعد مسٹر مودی یا بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا نام لئے بغیر کہا کہ آج زمانہ برانڈگ اور مارکٹنگ کا ہے ۔ کچھ لوگ یوگ کے لئے اپنی مارکٹنگ کر رہے ہیں جبکہ روحانی گرو شری شری روی شنکر جب ان سے ملنے آئے تھے تبھی انہوں نے یوگ پر کافی روشنی ڈالی تھا۔ دونوں نے ملاقات کے وقت یوگ پر ہوئی بات چیت کی مارکٹنگ نہیںکی۔