ٹورنٹو ؛کینیڈا اور آسٹریلیا کے طیاروں نے عراق میں ایزیدی شہریوں کو امدادی سامان پہنچانے کے لیے خفیہ مشن مکمل کر لیا ہے۔ یہ بات کینیڈا کے فوجی حکام نے بتائی ہے۔
کینیڈا کے سی ون تھرٹی طیاروں نے یہ مشن 20 نومبر سے 23 نومبر کے درمیان جاری رکھا۔ اس خفیہ انداز میں دیے گئے امدادی سامان میں پینے کا صاف پانی، خیمے اور کمبل بھی شامل تھے۔
کینیڈا کے طیاروں پر شمالی عراق میں پہنچائی گئی ان اشیا کا مجموعی حجم 32 ٹن بتایا گیا ہے۔ شمالی عراق میں سنجار نامی پہاڑی پر ہزاروں ایزیدی پناہ لیے ہوئے ہیں، یہ امدادی سامان بنیادی طور پر انہیں ہی پہنچایا گیا ہے۔
واضح رہے داعش کے عسکریت پسندوں نے عراق کے شمال مغربی علاقوں کو ماہ اگست میں نشانہ بنانا شروع کیا اور بعد ازاں برے حصے پر قبضہ کر لیا۔
اس خفیہ امدادی مہم میں کینیڈا کےساتھ حصہ لینے والے آسٹریلیا نے کارروائی مکمل ہونے کے کئی روز بعد اس بارے میں تصدیق کر دی ہے۔