طرابلس…..لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں ایرپورٹ پر حملے میں 90فیصد طیارے تباہ ہوگئے۔خبر ایجنسی نے لیبیا کے حکام کے حوالے سے بتایا کہ
حملے میں ایئرپورٹ کے پارکنگ ایریا میں کھڑے 90 فی صد طیارے تباہ ہوگئے،
تاہم طیاروں کی تعداد کے بارے میں سرکاری طور پر آگاہ نہیں کیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ طیاروں کی مرمت میں لاکھوں ڈالرزخرچ ہوں گے۔ حکام نے بتایا کہ حملے میں ایئرپورٹ کی کسٹم بلڈنگ ، کنٹرول ٹاور، فیول ٹینکس اورٹرک بھی تباہ ہوگئے۔ واضح رہے کہ گزشتہ رات ایئرپورٹ پرراکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا تھا۔



















