لندن: لندن میٹروپولیٹن پولیس (نیو اسکاٹ لینڈ یارڈ) کا ہیڈ کواٹر متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں کو فروخت کر دیا گیا۔
لندن کے میئر بورس جانسن نے منگل کو بتایا کہ مرکزی لندن میں واقع یہ عمارت ابو ظہبی فنائنشل گروپ انوسٹمنٹ کمپنی (اے ڈی ایف جی) کو 58 کروڑ ڈالرز میں فروخت کی گئی۔
اے ڈی ایف جی نے نیلامی میں شامل 10 دوسرے بولی لگانے والوں سے زیادہ قیمت لگائی۔گروپ نے 2008 میں اس عمارت کی اصلی قیمت سے تین گنا زیادہ بولی لگائی۔
1.7 ایکڑ جگہ کی نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم سے پولیس افسروں کے لیے کمپیوٹر ٹیبلٹ، سمارٹ فون اور باڈی کیمرے فراہم کئے جائیں گے۔
جانسن نے بتایا کہ پرانی عمارت کو رہائشی مقاصد کیلئے استعمال کیا جائے گا، جس میں توقع ہے کہ دفاتر اور ایک ہوٹل بھی ہو گا۔