نئی دہلی: جنوبی دہلی کے ساکیت علاقہ میں نیلو اینجل نرسنگ ہوم میں معمولی آگ لگ گئی۔ یہ اطلاع آگ بجھانے والے محکمہ نے دی ہے ۔افسران نے بتایا ہے کہ ‘‘حادثہ کل رات پیش آیا۔ اطلاع ملنے پر آگ بجھانے والی چھ گاڑیاں وہاں بھیجی گئیں اور آگ پر قابو پانے میں ایک گھنٹہ سے زیادہ وقت لگا’’۔آگ سے نرسنگ ہوم کی پہلی اور دوسری منزل کی بالکونیاں جل کر تباہ ہوگئیں۔ کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔