چاہے پھر ایسے مناظر وہ کارٹونوں میں ہوں یا پھر ڈراموں، فلموں یا خبروں میں۔ اپنی عمر کے ابتدائی حصے یا (formative years) میں بچے اپنے ارد گرد کے ماحول میں ہو رہے عوامل اور جو کچھ سنتے ہیں اور دیکھتے ہیں اسے اپنے اندر جذب کرلیتے ہیں۔ اسی وجہ سے یہ کہا جاتا ہے کہ ٹی وی پر پُرتشدد پروگرامز دیکھنے سے بچوں پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

















