وسیم رضوی نے ہمایوں کے مقبرے کو منہدم کرکے مقبرہ کی ساری اراضی پر قبرستان کیلئے مختص کرنے کی درخواست وزیر اعظم مودی سے کی ہے۔ یہ دراصل پیش خیمہ ہے کہ کل تاج محل کو بھی مسمار کرنے کا۔ تاہم کوئی مرکزی حکومت خواہ وہ کسی پارٹی کی ہو اتنی احمق نہیں ہوسکتی ہے کہ آمدنی اور خاص طور پر زر مبادلہ کی کمائی کا اہم ذریعہ ختم کردے۔
ہمایوں کے مقبرے کے بارے میں وسیم رضوی کی شرانگیز بلکہ احمقانہ تجویز کی مذمت کی جارہی ہے بلکہ اس سے اچھی بات یہ ہے کہ کہیں بھی اس کو زیادہ اہمیت نہیں دی گئی ہے اس سلسلے میں وسیم رضوی کے خیالات اور زبان کسی مسلم دشمن سنگھی سے بھی زیادہ زہر آلود ہے۔ مودی کے نام لکھے گئے خط میں وسیم رضوی نے ہمایوں جیسے فرشتہ صفت شہنشاہ پر رکیک الزامات لگاکر مسلم دشمنوں کو خوش کرنا چاہا ہے۔ وسیم رضوی کا کردار اور شخصیت مسلمانوں خاص طور پر شیعہ فرقہ کی بدنامی کا سبب ہے۔