پولیٹیکو کے مطابق ڈی ایل اے پینٹاگون کی وسیع ترین ایجنسیوں میں سے ایک ہے جہاں 25 ہزار افراد کام کرتے ہیں اور اس کا سالانہ بجٹ 40 ارب ڈالر ہے۔
رپورٹ میں کہا گيا ہے کہ جن رقوم کا حساب نہیں ملا ہے ان میں سے 46 کروڑ ڈالر سے زیادہ فوجی کور انجینیئرز کے تعمیری پروجیکٹس میں استعمال ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ ایجنسی دس کروڑ ڈالر کے کمپیوٹر سسٹم کا حساب کتاب پیش کرنے میں بھی ناکام رہی۔