کہا جاتا ہے کہ 700 ارب ڈالر کے سالانہ بجٹ والے محکمۂ دفاع کا کبھی مکمل طور پر آڈٹ نہیں ہوا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ریپبلکنز کے نمائندگان محکمے کے لیے اربوں ڈالر مزید کی فنڈنگ کی وکالت کرتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اس آڈٹ سے ایجنسی کے بجٹ خرچ کرنے کے طریقے پر خدشات پیدا ہوئے ہیں۔ ریپبلکن سینیٹر چک گراسلی نے کہا: ‘اگر آپ پیسے کا حساب نہیں رکھیں گے تو آپ آڈٹ نہیں کر سکیں گے۔’