نئی دہلی ، 28 فروری ؛وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ کھیلوں اور بالخصوص ہندوستانی کھیلوں کی کمنٹری ملک کی مختلف

زبانوں میں ہو اور اس کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہئے۔
وزیر اعظم نے اتوار کے روز ریڈیو پر نشر ہونے والے اپنے ماہانہ پروگرام ’من کی بات میں کہا کہ وہ وزارت کھیل اور نجی انسٹی ٹیوٹ کے ساتھیوں سے اس تعلق سے سوچنے کی تاکید کریں گے۔
مسٹر مودی نے پروگرام کے دوران کیوڈیا میں واقع سردار پٹیل کے مجسمے ’ سٹیچیو آف یونٹی ‘ میں ٹورسٹ گائیڈ کی آواز کی ریکارڈنگ سنائی ۔ اس میں گا ئیڈ سنسکرت میں لوگوں کو سردار پٹیل کے دنیا کے بلند ترین مجسمے کے تعلق سے بتا ر ہی ہیں ۔ مسٹر مودی نے خوشی کا اظہار کیا کہ کیوڈیا میں 15 سے زائد گائیڈ روانی سے سنسکرت میں سیاحوں کو معلومات فراہم کر تے ہیں ۔
انہوں نے سامعین کو وارانسی کے سنسکرت کالجوں میں منعقدہ کرکٹ کمنٹری کی ریکارڈ شدہ آواز بھی سنائی جو سنسکرت میں تھی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ’’وارانسی کے شاستراتھ کالج ، سوامی ویدانتی وید ودیاپیٹھ ، شری برہم وید ودیالیہ اور انٹرنیشنل چندرمولی چیریٹیبل ٹرسٹ کے درمیان ہونے والے کرکٹ میچوں کے دوران کھلاڑی اور کمنٹری کرنے والے روایتی ملبوسات میں نظر آتے ہیں‘‘۔
کھیلوں کی کمنٹری مختلف زبانوں میں ہو : مودی