انہوں نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی ڈاگ اسکواڈ اور بم ڈسپوزل دستہ سمیت تمام متعلقہ سیکورٹی شیوپور اسٹیشن پر پہنچ گئے ۔ آر پی ایف، جي آرپي ایف سمیت مختلف سیکورٹی ایجنسیوں نے مقامی جونپور اور وارانسی پولیس کی مدد سے تقریبا ڈیڑھ گھنٹے تک پوری ٹرین کی باریکی سے تلاشی لی، لیکن کہیں بھی بم یا کوئی دوسری مشتبہ چیز نہیں ملی۔
تلاشی کے بعد صبح چھ بج کر پانچ منٹ پر ٹرین کو اپہنے مستقر کے لئے روانہ کر دیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ شمالی ریلوے کے اے ڈي آرایم (لکھنؤ) کو نامعلوم شخص نے موبائل فون کر کے ٹرین میں بم ہونے کی اطلاع دی تھی۔