وارانسی : نئی دہلی سے بہار کے راجگیر جارہی گاڑی نمبر 12392 شرم جیوی ایکسپریس ٹرین میں منگل کی صبح بم رکھے ہونے کی اطلاع سے کھلبلی مچ گئی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ جونپور سٹی ریلوے اسٹیشن سے ٹرین کے روانہ ہونے کے فوراً بعد علی الصبح تقریبا تین بج کر 50 منٹ پر شمالی ریلوے کے لکھنؤ واقع کنٹرول پینل میں اطلاع ملی کہ ٹرین میں بم رکھا ہوا ہے ۔ اس بنیاد پر تقریباً صبح ساڑھے چار بجے وارانسی کے شیوپور ریلوے اسٹیشن پہنچنے پر ٹرین کو چیک کرنے کے لئے روکا گیا۔