داعش کی خلافت کا خاتمہ ہوگيا ہے جس میں عراق و شام ، ایران ،روس اور اسلامی مزاحمتی تنظیموں حزب اللہ لبنان ، حشد الشعبی ، حیدریون، فاطمیون اور زینبیون نے اہم کردار ادا کیا ۔
جنرل قاسم سلیمانی نے کہا کہ میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور ولی امر مسلمین اور دنیا کے تمام مسلمانوں کی خدمت میں اس عظیم کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔