انھوں نے کہا کہ داعش نے عراق اور شام میں بڑی بے رحمی کے ساتھ مسلمانوں اور غیر مسلمانوں کا قتل عام کیا اور بڑے وسیع و عریض علاقہ میں اپنے قدم جما لئے ، اسے اس سلسلے میں امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب کی بھر پور حمایت حاصل رہی ۔
داعش نے ہولناک ، وحشیانہ اور سنگین جرائم کی داستانیں رقم کیں جن میں بچوں کے سر قلم کرنا، کھال اتارنا اور بچوں اور عورتوں کے سامنے ان کے مردوں کو قتل کرنا ، عورتوں کو کنیز بنانا ، عورتوں کی ہتک حرمت کرنا وغیرہ شامل ہیں۔ داعش نے اس فتنہ میں ہزاروں مساجد ، اسکولوں، مزاروں ، اسپتالوں اور دیگر عمومی اور مقدس مقامات کو تباہ اور ویران کیا۔