جنرل قاسم سلیمانی نے کہا کہ داعش کا شام کے شہر البوکمال سے بھی پرچم اکھاڑ کر پھینک دیا گیا ہے اور عراق و شام میں امریکی اور صہیونی دہشت گرد تنظیم داعش کا خاتمہ کردیا گيا ہے۔
جنرل قاسم سلیمانی نے کہا کہ 6 سال قبل امریکہ اور اسرائیل کی سرپرستی میں قائم ہونے والی دہشت گرد تنظیم داعش نے اسلامی ممالک بالخصوص عراق اور شام میں مسموم اور تلخ فتنہ کا آغاز کیا اور عراق و شام میں اسلامی حکومت کے قیام کا نعرہ لگا کر دونوں ممالک میں بہت بڑا بحران پیدا کیا جس سے اسرائيل کو بہت بڑا فائدہ پہنچا ۔