سال 2016میں انھیں اقتصادی معاملوں کا سکریٹری بنایاگیاتھا۔وہ کھاد کے مرکزی سکریٹری رہنے کے ساتھ ہی تمل ناڈو حکومت کے کئی اہم عہدوں پر بھی رہے ۔واضح رہے کہ مسٹر پٹیل نے ذاتی وجوہات سے پیر کے روز اچانک اپنے عہدے سے استعفی دے دیاتھا۔
مرکزی بینک میں سرکاری مداخلت بڑھنے کے ڈپٹی گورنر ویرل آچاریہ کے بیان کے بعد سے ریزروبینک اور حکومت کے درمیان کشیدگی پیداہوگئی تھی اور مسٹر پٹیل کے گزشتہ 19نومبر کو سنٹرل بورڈ کی میٹنگ کے دوران ہی استعفی دینے کا اندیشہ ظاہر کیاجارہاتھا۔
Pages: 1 2


















