ممبئی : سابق سینئر آئی اے ایس افسر اور اقتصادی امور کے محکمہ کے سابق سکریٹری شکتی کانت داس نے آج ریزروبینک آف انڈیا(آربی آئی)کے گورنرکا عہدہ سنبھال لیا۔
آربی آئی کے سابق گورنر ارجت پٹیل کے اچانک استعفی دینے کے بعد منگل کے روز مسٹر داس کو اس عہدے پر مقررکیاگیاتھا۔انھوں نے ایک ٹوئیٹ کرکے بتایا،‘‘ریزرو بینک کے گورنر کا عہدہ سنبھال لیا۔آپ کی نیک خواہشات کے لیے سبھی کا شکریہ ۔
مسٹر داس کی تقرری تین سال کے لیے ہوئی ہے ۔وہ انڈین ایڈمنسٹریٹیو سروس کے 1980بیچ کے تمل ناڈو کیڈر کے افسر تھے اور نوٹ بندی کے دوران وزارت خزانہ کے اقتصادی معاملوں کے سکریٹری تھے ۔انھیں 15ویں مالی کمیشن کا ممبر اور جی 20میں ہندستان کا شیرپا بھی مقررکیاگیاتھا۔
Pages: 1 2