لکھنؤ: راشٹریہ لوک دل کے ریاستی صدر ڈاکٹر مسعود احمد نے منگل کوکہا کہ سب آرڈینیٹ سروس سیلکشن کمیشن کے صدر سی بی پالیوال کا استعفی یوگی حکومت کے کام کرنے کے طرزپر سوالیہ نشان لگا رہا ہے ڈاکٹر مسعود نے کہا کہ مرکزاور ریاستی حکومت کے میعاد کار میں عوم کے استحصال کے ساتھ محکمہ کے افسران کے استحصال میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔
سی بی آئی کی اتھل پتھل کے ساتھ ساتھ ریزرو بینک کے گورنر ارجیت پٹیل کا استعفی جہاں ایک جانب مرکزی حکومت کی غلط پالیسیوں کو اجاگر کرتا ہے تووہیں دوسری طرف سی بی پالیوال کا استعفی یوگی کی طرز حکمرانی پرسوالیہ نشان لگا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے سی بی آئی جیسی ایجنسی کی خومختاری چھینیے کی کوشش کی ہے ۔ اسی طرح سے آربی آئی کے گورنر ارجیت پٹیل کے استعفی سے مرکزی حکومت کے غیر ضروری دباؤ کی کہانی اجاگر ہور ہی ہے ۔
Pages: 1 2