مسٹر کپور کا کہنا تھا کہ میٹنگ میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تعلقات پر بات چیت ہوئی تھی اور گجرات الیکشن کے سلسلے میں کوئی بات چیت نہیں ہوئی ۔
مسٹر مودی نے اس میٹنگ کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ مسٹر ایر کی رہائش گاہ پر پاکستان کے ہائی کمشنر کے ساتھ خفیہ میٹنگ کیوں ہوئی۔ مسٹر مودی نے کہا تھا کہ اس میٹنگ کے بعد پاکستان میں اعلی عہدوں پر فائز لوگوں نے گجرات میں کانگریس صد رسونیا گاندھی کے سیاسی مشیر احمد پٹیل کو گجرات کا وزیر اعلی بنانے کے لئے تعاون کی پہل کیوں کررہے ہیں۔