امریکا کے نومنتخب صدر کی تقریب حلف برداری آج ہوگی۔ صدر جوبائیڈن اور نومنتخب نائب صدر کملا ہیرس واشنگٹن پہنچ گئے۔
تقریب حلف برداری وقت کے مطابق رات 9 بجے ہوگی۔ جوبائیڈن حلف برداری کے بعد قوم سے خطاب کریں گے۔
نومنتخب صدر مختلف شعبو ں میں اہم اقدامات کا اعلان کریں گے۔ تارکین وطن کے لیے امریکی شہریت کے بل کا اعلان کیا جائے گا۔
جوبائیڈن کی جانب سے 1 کروڑ 10 لاکھ افراد کو قانونی حیثیت کے بغیر شہریت دیے جانے کا امکان ہے۔
تقریب حلف برداری کے لیے واشنگٹن ڈی سی میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
واشنگٹن ڈی سی میں 25 ہزار نیشنل گارڈز تعینات جب کہ اسکریننگ میں 12 اہلکاروں کو ہٹا دیا گیا۔