رائے سین : مدھیہ پردیش میں رائے سین کے رن بھومی میں کبھی دشمنوں کے چھکے چھڑانے والی توپ آج یہ روزے داروں کو روزہ شروع کرنے اور روزہ کھولنے کا پیغام دے رہی ہے ۔ ضلع رائے سین میں مسلم سماج کے لوگ رائے سین قلعہ کی تاریخی پہاڑی پر رکھی ہوئی اس توپ کی آواز سن کر ہی روزا کھولتے ہیں۔ یہ روایت نوابوں کے دور حکومت سے ہی چلی آ رہی ہے جوکہ اب 200 سال پرانی ہوچکی ہے ۔