را م کا راجیہ ابھیشیک(تخت شاہی) ہوا اور ہیلی کاپٹر کو پھولوں کا طیارہ (پشپک ومان )بناکر رام،لکشمن اور سیتا کی شکل میں خوبصورت بچوں کو فیض آباد ہوائی اڈے سے سریو ندی کی ساحل پرواقع رام کتھا پارک لاکر ‘تریتا دور’کی یاد تازہ کرنے کی کوشش کی گئی۔روایات کے مطابق تریتا دور میں بھگوان رام ،چھوٹے بھائی لکشمن اور سیتا جی کے ساتھ سری لنکا سے پشپک ومان کے ذریعہ اجودھیا آئے تھے ۔