اسٹیفن ہاکنگ نے کہا تھا کہ، ‘اگر آگے بڑھنا چاہتے ہو تو اپنے قدموں کی چاپ اور ان سے اُڑتی دھول پر دھیان دینے کے بجائے اپنے سر پر جگمگاتے ان گنت ستاروں کو دیکھنا۔
یہ ہمیشہ تمہیں تلاش، جستجو اور کھوج کی طرف مائل کریں گے۔ یہ کائنات کب اور کیونکر وجود میں آئی اور کیا انسان ہی اس بے کراں کائنات میں واحد ذہین مخلوق ہے؟ ان سوالات کے جوابات تلاش کرنے کے لیے ہمیشہ مضطرب رہو۔‘
2018ء دنیا بھر کی سائنس کمیونٹی کے لیے اگرچہ کئی حوالوں سے یادگار رہا لیکن اسے کئی ایسے نقصان بھی اٹھانے پڑے جن کا مداوا شاید ہی کبھی ممکن ہو۔ انہی میں سے ایک مایہ ناز سائنسدان اسٹیفن ہاکنگ کی وفات ہے، جنہیں آئن اسٹائن کے بعد دنیا کا ذہین ترین دماغ اور 20ویں صدی کا سب سے بڑا سائنسدان قرار دیا جاتا ہے۔