دوسرے اینڈ پر موجود بین اسٹوکس نے 60گیندوں پر 67رنز کی اننگز کھیلی لیکن دھننجیا نے ان کی اننگز کا بھی خاتمہ کردیا۔
اس کے بعد سری لنکا یکے بعد دیگرے وکٹیں گنواتے ہوئے 132رنز پر 9کھلاڑیوں سے محروم ہو گئی لیکن اس مرحلے پر میچ میں بارش نے مداخلت کردی اور میچ دوبارہ شروع نہ ہو سکا۔
سری لنکا نے ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت انگلینڈ کو 219رنز سے شکست دی جو انگلش ٹیم کی ون ڈے کرکٹ میں رنز کے اعتبادر سے سب سے بڑی اور بدترین شکست ہے۔
اس سے قبل انگلینڈ کو ون ڈے کرکٹ میں سب سے بڑی شکست ویسٹ انڈیز نے دی جب 1994 میں انہیں 164رنز کی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ 2005 میں کراچی کے مقام پر پاکستان ٹیم نے بھی انگلینڈ کو اسی مارجن سے مات دی تھی۔
اس میچ میں شکست کے باوجود انگلینڈ نے پانچ میچوں کی سیریز 1-3 سے جیت لی جہاں سیریز کا ایک میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔
نروشن ڈکویلا مین آف دی میچ قرار پائے جبکہ سیریز کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ انگلش کپتان آئن مورگن کو دیا گیا۔