گذشتہ سال پانچ مئی کو دئے گئے فیصلے میں سپریم کورٹ نے نربھیا اجتماعی عصمت دری کے چاروں قصورواروں مکیش،، ونے ، اکشے اور پون کو دہلی ہائی کورٹ کے ذریعہ دی گئی پھانسی کی سزا کو برقرار رکھا تھا۔
خیال رہے کہ 16دسمبر 2012 کو جنوبی دہلی کے منیرکا سے نربھیا اپنے دوست کے ساتھ ایک پرائیوٹ بس پر سوار ہوئی تو اس کے ساتھ بس ڈرائیور اور اس کے معاونین نے اجتماعی عصمت دری کی اور انتہائی بے رحمی کے ساتھ مارا پیٹا۔ بعد میں نربھیا کی موت ہوگئی تھی۔
قصورواروں کی نظر ثانی کی عرضی پر فیصلہ سنائے جانے کے دوران نربھیا کے خاندان والے بھی عدالت کے کمرے میں موجود تھے ۔ عدالت کا فیصلہ سننے کے بعد نربھیا کے والدین نے نامہ نگاروں سے کہا کہ پھانسی میں طویل عرصہ نہیں لگنا چاہئے تبھی مکمل انصاف ہوگا۔



















