HomeHighlighted Newsعلامہ ناصر عباس نے کیا بڑا اعلان، ڈونلڈ ٹرمپ کی شرپسندی کا منھ توڑ جواب دیں، امریکہ مردہ باد و اسرائیل مردہ باد‘‘ کے مظاہرے عام کریں
علامہ ناصر عباس نے کیا بڑا اعلان، ڈونلڈ ٹرمپ کی شرپسندی کا منھ توڑ جواب دیں، امریکہ مردہ باد و اسرائیل مردہ باد‘‘ کے مظاہرے عام کریں
انہوں نے کہا کہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینا امت مسلمہ کے زخموں پر نمک پاشی ہے اس پر خاموش رہنا امت مسلمہ کی توہین ہے۔ عالمی قوانین کی اس پامالی پر تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں، طلبا تنظیموں اور ریاستی اداروں کو اپنی آواز بلند کرنا ہوگی۔
مسلمان ہونے کے ناطے بیت المقدس سے ہم سب کا مذہبی تعلق جڑا ہوا ہے۔ امریکہ اپنی ناجائز اولاد اسرائیل کا ہمیشہ دفاع کرتا آیا ہے۔ اس حمایت کی بنیاد اسلام دشمنی کے علاوہ اور کوئی نہیں۔