ٹیم اندیا کے کپتان وراٹ کوہلی کے ستارے گردش میں نظر آرہے ہیں ۔ ایک تو ان کی ٹیم نے انگلینڈ دورے پر یک روزہ سیریز کے بعد ٹیسٹ سیریز بھی گنوادی ہے وہیں اب ایسی قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ روہت اور وراٹ کے درمیان سب کچھ ٹھیک ٹھاک نہیں ہے ۔ دراصل روہت شرما نے وراٹ کوہلی کو سوشل میڈیا پر ان فالو کردیا ہے ۔
میڈیا میں گردش کررہی خبروں کی مانیں تو روہت شرما پہلے وراٹ کوہلی کو فالو کرتے تھے ، لیکن اب انسٹاگرام اور ٹویٹر دونوں پر انہوں نے ہندوستانی کپتان کو ان فالو کردیا ہے ۔ خبریں یہ بھی ہیں کہ روہت شرما نے وراٹ کی اہلیہ انوشکا شرما کو بھی ان فالو کردیا ہے ۔