روہت شرما کے وراٹ کو ان فالو کرنے کے بعد ایسی قیاس آرائی تیز ہوگئی ہے کہ دونوں کے درمیان سب کچھ ٹھیک ٹھاک نہیں چل رہا ہے ۔ حال ہی میں روہت شرما کو انگلینڈ دورے کی ٹیسٹ ٹیم میں جگہ نہیں دی گئی تھی ۔
پہلے تین ٹیسٹ کے بعد آخری دو ٹیسٹ میچوں کیلئے بھی روہت کو نہیں منتخب کیا گیا ، روہت کی بجائے پرتھوی شا اور ہنوما وہاری کو موقع دیا گیا ۔ ٹیم سلیکشن میں کپتان کا رول اہم ہوتا ہے ، ہو سکتا ہے کہ روہت اسی وجہ سے ناراض ہوں ۔