ممبئی:شاہ رخ کے لائو کنسرٹ میں جانے کی خواہش فرحان اختر نے پوری کردی ہے ۔ شاہ رخ خان کی دلی تمنا تھی کہ وہ ایک بار لائو کنسرٹ میں جائیں اور ان کی یہ خواہش اب جاکر پوری ہوئی ہے ۔انہوں نے مانا کہ آج تک وہ کبھی بھی لائو کنسرٹ میں نہیں گئے ہیں۔
ان کی یہ خواہش فرحان اختر کے کنسرٹ’للکار’کے ذریعہ سے پوری ہوئی ہے ۔شاہ رخ ابھی تک کسی لائو کنسرٹ میں نہیں گئے جس کی وجہ سے انہیں نہیں معلوم کے لائو کسنرٹ کے کیا طورطریقے ہوتے ہیں۔