یمنی فورسز اور قبائل نے یمن پر سعودی عرب کی بربریت ، جارحیت اور وحشیانہ بمباری کے جواب میں سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سعودی تیل کی کمپنی آرامکو پر 6 ڈرون طیاروں کے ذریعہ حملہ کیا ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فورسز اور قبائل نے یمن پر سعودی عرب کی بربریت ، جارحیت اور وحشیانہ بمباری کے جواب میں سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سعودی تیل کی کمپنی آرامکو پر 6 ڈرون طیاروں کے ذریعہ حملہ کیا ہے۔
یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یمن پر سعودی عرب اور اس کے اتحادی فوجیوں کی گذشتہ 6 سال سے بربریت کا سلسلہ جاری ہے ۔ سعودی عرب نے اس عرصہ میں یمن کے بنیادی ڈھانچوں، مسجدوں، اسپتالوں، مدرسوں اور آثار قدیمہ کو تباہ و برباد کیا لیکن اسے اپنے شوم اہداف تک پہنچنے میں بری طرح ناکامی کا سامنا ہے۔ یمنی فوج ماضی کی نسبت جدید ترین ہتھیاروں سے سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کا بھر پور جواب دینے کے لئے آمادہ ہے۔ یحیی سریع نے کہا کہ یمنی فورس نے اس سے قبل کل رات ابہا میں سعودی عرب کے فوجی اور اقتصادی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تھا۔
یمنی فوج کے ترجمان نے سعودی عرب کے اقتصادی اور فوجی مراکز میں کام کرنے والے غیر ملکیوں سے کہا ہے کہ وہ ان مراکز سے دور رہیں کیونکہ سعودی عرب کے فوجی اور اقتصادی مراکز یمنی فورسز کے نشانے پر ہیں۔
یہ بھی پڑھیئے