راج کی دھمکی اور بلا اجازت مورچہ نکالنے کے جرم میں ان کے خلاف کارروائی کے بجائے انتظامیہ نے روزانہ کمانے کھانے والے ہاکرس کے خلاف کارروائی کردی اور جگہ جگہ سے انہیں ہٹانے میں لگ گئے ۔
راج ٹھاکرے پر ہاکرس یونین کا الزام ہے کہ لائسنس یافتہ پھیری والوں کو بھی انہوں نے نہیں بخشا اور خصوصی طورپر تھانے ،کلیان اور دادرمیں اتربھارتی ہاکرس کو نشانہ بناتے ہوئے ان کا سامان اٹھاکر پھینک دیا بلکہ ان کو زدوکوب بھی کیا گیا ۔
حالانکہ سپریم کورٹ کے حکم پر ہاکرس ایکٹ بنایا گیا اور اگر 2014میں منظورکیے جانے والے اس قانون کونافذ کیا گیا تو جگہ جگہ ہاکرس زون بنانے ہوں گے ۔