سویڈن کےدارالحکومت اسٹاک ہوم کی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے گذشتہ روز ٹرک کی ٹکر سے چار افراد کو ہلاک اور 15 کو زخمی کرنے کے واقعے میں ملوث مشتبہ ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس کے مطابق شہریوں پر ٹرک چڑھانے میں مبینہ طور پر ملوث شخص کو شمالی اسٹاک ہوم کے ’مارشٹا‘ کے علاقے سے حراست میں لیا گیا۔


















