Use your ← → (arrow) keys to browse
بالی وڈ اداکارہ جیکلین فرنینڈیز سلمان خان کے ساتھ فلم ‘ریس تھری’ میں دھوم مچانے آ رہی ہیں۔ دراصل سلمان کے ساتھ فلم ‘ِکک’ کے بعد سے جیکلین کے فلمی کریئر کو جو بلندی ملی ہے اس کا آئیڈیا جیکلین کو بھی ہے۔ اسی لیے وہ ہر جگہ سلمان کے گن گاتے نہیں تھکتیں۔
انکا کہنا ہے کہ جب سے وہ انڈیا آئی ہیں سلمان ان کا سب سے بڑا سہارا رہے ہیں اور ان کے لیے انکی فیملی کی طرح ہیں۔ اور ‘فلم ‘کِک’ کے بعد تو ان کی زندگی ہی بدل گئی۔
ریس تھری میں سلمان اور جیکلین کے ساتھ انل کپور، ثاقب سلیم، ڈیزی شاہ اور ان سب سے بڑھ کر بوبی دیول ہیں جو کافی عرصے کے بریک کے بعد بڑے پردے پر نظر آئیں گے۔ فی الحال تو وہ بھی جیکلین کی طرح سلمان کے گُن گاتے نظر آ رہے ہیں۔
Use your ← → (arrow) keys to browse