انہوں نے بتایا کہ 50 سال کا ماسٹر پلان تیار کیا گیا ہے جس کے تحت اس دوران ایک لاکھ کروڑ روپے صحت، تعلیم، گئو خدمات اور گاؤوں کی ترقی جیسے امدادی کاموں میں لگانے کا مقصد ہے ۔ کمپنی اب تک 11 ہزار کروڑ روپے ان کاموں میں خرچ کرچکی ہے ۔ اچاریہ بال کرشن نے بتایا کہ سبھی آن لائن پلیٹ فارموں کے ساتھ یہ معاہدہ کیا گیا ہے کہ وہ پتنجلی کی مصنوعات کو زیادہ سے زیادہ خوردہ قیمتوں سے کم نہیں بیچیں گے ۔
اس موقع پر پے ٹی ایم مال کے بانی وجے شیکھر شرما، بگ باسکٹ کے ہری مینن، فلپ کارٹ کے صدر کلیان کرشن مورتی۔ گروفرس کے بانی سوربھ کمار۔ امیجن انڈیا کے نائب صدر منیش تیواری۔ نیٹ میڈس کے بانی پردیپ ڈاڈھا، ون ایم جی کے شریک بانی گورو اگروال۔ شاپ کلوز کے نائب صدر (آپریٹینگ اور اسٹریٹجک پارٹنرشپ) وشال شرما، ایچ ڈی ایف سی بنک کی برانچ بنکنگ ای کامرس اور سرکاری کاروبار کی انچارج سمتا بھگت اور پے ٹی ایم مال کے چیف ایگزیکٹیو افسر امت سنہا موجود تھے ۔