انہو ں نے کہا کہ ابھی پتنجلی کا کاروبار 10 ہزار کروڑ روپے کا ہے اسے دو تین برس میں 50 ہزار سے ایک لاکھ کروڑ روپے تک پہنچانا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ان آن لائن پلیٹ فارموں کے تجربے کے دوران یومیہ 10 لاکھ آرڈر آرہے تھے ۔ آئندہ ایک دو برس میں دو ہزار کروڑ سالانہ آرڈر کا ہدف ہے اس کے ساتھ ہی بیرون ممالک میں بھی اپنی موجودگی بڑھاتے ہوئے پانچ سے دس برسوں میں کم از کم 10 سے 20 ممالک میں معروف ایف ایم سی جی کمپنی بنانا ہے ۔
بابا رام دیو نے کہا کہ آن لائن کے ساتھ روایتی سٹور اور ترسیل کا نیٹ ورک بھی بڑھا جائے گا۔ ابھی 15 سے 20 لاکھ اسٹور ہیں جن کی تعداد بڑھا کر ایک سال میں 50 لاکھ کرنے کا مقصد ہے ۔ آنے والے وقت میں پتنجلی کو قانونی طور پر غیر منافع بخش کمپنی بنا دیا جائے گا اور اس کا مکمل فائدہ چیریٹی کاموں میں لگایا جائے گا۔